۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ فلسطینیوں کی شدید مزاحمت کے باعث غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاءجاری ہے اور صہیونی فوج نے اپنی 11ویں بریگیڈ کو غزہ سے نکال لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینیوں کی شدید مزاحمت کے باعث غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلاءجاری ہے اور صہیونی فوج نے اپنی 11ویں بریگیڈ کو غزہ سے نکال لیا ہے، اس سے قبل صہیونی میڈیا نے غزہ سے گولانی بریگیڈ سمیت 36 ویں انفنٹری ڈویژن کے انخلاء کی خبر دی تھی۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے ایک اعلان کے مطابق اس وقت غزہ کی پٹی میں فوج کے تین ڈویژن ہیں: 99ویں، 162ویں اور 98ویں ڈویژن۔

غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کا عمل ایسی حالت میں جاری ہے، جب بیروت میں حماس کے نمائندے اسامہ حمدان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بھگا دینے اور ملک بدر کرنے کا خواب پورا نہیں ہو گا، بلکہ جو لوگ باہر سے آکر ہماری زمین پر قابض ہوئے ہیں وہی لوگ یہاں سے واپس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکام کی طرف سے غزہ کے حوالے سے امریکہ اور یورپی ممالک کے اشتراک سے جو سازشیں کی جا رہی ہیں وہ ناکام ہو جائیں گی۔

حمدان نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنا ہی ہوگا، کیونکہ جانتےہیں کہ ہمیں اسرائیل سے کس زبان میں بات کرنی چاہیے۔

جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: مقبوضہ فلسطین کی مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف قتل و غارت، جبر اور دہشت گردی کی پالیسی پر زور اور اصرار بالکل بے سود ہے اور اس کی شکست یقینی ہے، اور غاصب صہیونی حکومت کے یہ جرائم ہمیں اپنی جہادی ذمہ داریوں کو نبھانے اور اپنی سرزمین کو آزاد کرانے سے نہیں روک سکتے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .